ٹریفک حادثات نے 4 شہریوں کی جان لے لی

201

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر میں حادثات واقعات کے دوران4افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں 7افراد زخمی ہوئے ، تفصیلا ت کے مطابق پولو گراؤنڈ PC ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے میں 36سالہ گلاب زرسد ولد عالی زرسد جاں بحق ہوگیا ۔متوفی کی لا ش کو ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیاجہاں پر ضابطہ کی کاروائی کے بعد سرد خانے منتقل کردیاگیا ۔ کورنگی ویٹا چورنگی مہران کمپنی کے قریب ٹریفک حادثے میں 62سالہ معمر شخص رستم علی ولد جلال خان جاں بحق ہوگیا ۔جاں بحق ہونے والے شخص کو ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔ لیاری مرزا آدم خان روڈ کے قریب ٹریفک حادثے کے دوران 25سالہ جان ثاقب ولد اصغر علی جاں بحق ہوگیا ۔جاں بحق ہونے والے شخص کو ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضابطہ کی کاروائی کے بعد لاش ورثا ے کے سپر کر دیاگی ۔سپر ہائی وے السجاد رسٹورنٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں 20سالہ اعجاز علی ولد مصری خان جاں بحق ہوگیا ، متوفی کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے قریبی تھانے منتقل کیا گیا بعد ازاں عباسی شہید اسپتال میں پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے سپر د کر دی۔ دوسری جانب بلدیہ ٹاون کے علاقے رشیدآباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 45سالہ لال بخت ولد الیاس زخمی ہوگیا ۔