پاکستان اسٹاک، انڈیکس 44ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا

400

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو تیزی کا رجحا ن رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 44ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں13ارب روپے سے زائد کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا ،کاروباری تیزی کے باعث 51.77فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور سرمایہ کاروں ومالیاتی اداروں کی ٹیلی کام ،پراپرٹیز ،پیٹرولیم ،اسٹیل سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس ایک موقع پر 44300پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا مگر تکنیکی کریکشن کے سبب مندی کی لہر آنے سے انڈیکس 43700 پوائنٹس کی کم سطح تک گر گیا تھا تاہم مارکیٹ میں مجموعی طور پر تیزی رہی ۔جمعہ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس میں178.41پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 43935.75 پوائنٹس سے بڑھ کر44114.16 پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 94.74 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 16939.28پوائنٹس سے بڑھ کر 17034.02 پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30249.34پوائنٹس سے بڑھ کر 30302.34 پوائنٹس پر بند ہوا ،کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 13 ارب 76 کروڑ 59لاکھ94ہزار288روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔