فٹ بال کی دنیا کا بادشاہ کون ، فیصلہ  گلوب ساکر ایوارڈ دبئی ایکسپو میں کیا جائے گا

513

فٹ بال کی دنیا کا بادشاہ کون ہی فیصلہ (آج)ہفتہ کو گلوب ساکر ایوارڈ دبئی ایکسپو میں کیا جائے گا۔گلوب ساکر ایوارڈ 14کیٹیگیرز میں دئیے جائیں گے، جن کے لیے آن لائن ووٹنگ شروع ہو چکی ہے۔بہترین کھلاڑی کے لیے میسی، رونالڈو، صالح سمیت 22کھلاڑیوں میں مقابلہ ہو گا ، فٹ بال کے بہترین کلب کے لیے 12 کلبز شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں۔سال کے بہترین ڈیفنڈر کے لیے 8کھلاڑیوں میں مقابلہ ہے، بہترین گول کیپر کے لیے 9کھلاڑی آمنے سامنے ہیں، اور سال کے بہترین کوچ کے لیے بھی 14نام شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں۔سال کی بہترین قومی ٹیم کے ایورڈ کے لیے گلوبل ساکر ایوارڈ میں 8ممالک کی ٹیموں نام لسٹ میں شامل ہیں۔ کلب آف دی ایئر کیٹیگری میں تقریبا پوری یورپی فٹبال کی نمائندگی ہے جس میں انگلینڈ، اسپین، جرمنی، اٹلی اور فرانس نامزد ہیں۔رواں سال خواتین کھلاڑی اور ان کی فٹ بال کی مسلسل ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے پر  خواتین کا بہترین کلب اور سال کی بہترین خواتین کھلاڑی کی کیٹیگری بھی شامل کی گئیں ہیں۔دبئی گلوب ساکر ایوارڈز سیٹلائٹ کے ذریعے دنیا بھر میں براہ راست نشر کیے جائیں گے جبکہ مزید معلومات گلوب ساکر کے سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے شیئر کی جائیں گی