ڈالر کی قیمت کو بریک لگ گیا، روپے کی قدر بحال

321

کراچی (کامرس رپورٹر ) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے گراوٹ کا شکار رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 15 پیسے تک کی کمی ہوگئی ۔انٹربینک میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے گھٹ کر 175روپے سے کم ہوکر 174.90روپے اور قیمت فروخت 15پیسے کی کمی سے175.20روپے سے گھٹ کر175.05 روپے رہ گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرایک روپے تک مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 176.30روپے سے بڑھ کر 176.80روپے اور قیمت فروخت 176.80 روپے سے بڑھ کر177.80روپے ہو گئی ۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 50 پیسے اضافے سے 196روپے سے بڑھ کر 196.50روپے پر بندہوا۔