سائبیریا، کوئلے کی کان میں آتشزدگی، اموات کی تعداد گیارہ ہوگئی 

277

روسی خطے سائبیریا میں واقع کوئلے کی کان میں آگ لگنے کے واقعے میں اموات کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔

آگ لگنے کے وقت کوئلے کی کان میں 285 افراد موجود تھے۔ روسی حکام کے مطابق کوئلے کی کان سے 236 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے ،کان میں اب بھی 49 افراد پھنسے ہوئے ہیں جن سے کوئی رابطہ نہیں ہو رہا ہے۔ کان میں دھماکے کے خدشے کے پیشِ نظر اندر پھنسے ہوئے افراد کو ریسکیو کرنے کا آپریشن روک دیا گیا ہے۔

کریملن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے سائبیریا کی کوئلے کی کان میں ہلاک ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔