احتساب عدالتوں کے ایڈمن جج کی ننھی بچی سے شفقت

227

لاہور کی احتساب عدالتوں کے ایڈمن جج شیخ سجاد احمد نے احتساب عدالت کے بخشی خانے کے باہر کھڑی ننھی بچی کو اپنے دادا سے خصوصی ملاقات کرنے کی اجازت دے دی۔

یہ منظر اس وقت دیکھنے میں آیا جب احتساب عدالتوں کے ایڈمن جج شیخ سجاد احمد نے احتساب عدالتوں کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے ان عدالتوں میں سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ بالخصوص عدالتوں کے اندر اور باہر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اور وہ بخشی خانے گئے جہاں زیر حراست نیب ملزمان کو پیشی کے موقع پر بند کیا جاتا ہے بخشی خانے کے دورے کے دوران احتساب عدالتوں کے ایڈمن جج نے بخشی خانے کے باہر ایک ننھی بچی کودیکھا اور اس سے کھڑے ہونے کی وجہ دریافت کی تو ننھی بچی نے بتایا کہ وہ اپنے دادا سے ملنے آئی ہے مگر پولیس والے ملنے کی اجازت نہیں دیتے جس پر ایڈمن جج نے ریمارکس دئیے کہ اگر با اثر اور امیر نیب ملزمان کو اپنے اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت ہوتی ہے تو غریب ملزمان کے لواحقین کو کیوں نہیں ملنے دیا جاتا ہے۔