ٹیچ اور سیک اساتذہ کی تربیت کے لیے کوشاں

122

ٹیچ اور سیک دو ایسے ادارے ہیں جو جدید تقاضوں کے مطابق اساتذہ کی تربیت کے لیے کوشاں ہیں۔ صائمہ عمران (ڈائریکٹر ٹیچ) اور فرح مشرف (ڈائریکٹر سیک) کا مقصد اساتذہ اور متعلقین شعبہ تعلیم کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے تعلیمی عمل کو موثر اور ہم آہنگ کرنے کی تربیت دینا ہے۔ ٹیچ اور سیک کے باہمی تعاون سے دوسری مفت ایجونیکسٹ عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ ایجونیکسٹ ایجوکیشن کے مقاصد میں متعلقین شعبہ تعلیم کو مختلف مہارتوں میں بااختیار بنانا، ہنگامی منصوبہ بندی کا نفاذ اور تشخیصی عمل میں بہتری لانا ہے۔ اس 12 روزہ مفت کانفرنس میں دنیا بھر سے اساتذہ، تعلیمی ادارے اور والدین حصہ لیں گے۔ جس میں تین پینل مباحثے، 12 تربیتی ورک شاپس، تعلیمی مقابلے اور ابتدائی اور اختتامی سیشن شامل ہیں۔ جن میں ڈاکٹر چینی میسنجر کی اسپیکر، سلمیٰ عالم سی ای او دوربین، سبینہ کھتری بانی کرن فائونڈیشن، بلال ڈائریکٹر علم، رحمت ابراہیم ماہر تعلیم اور دیگر مہمانان مباحثوں میں حصہ لیں گے۔ جبکہ 12ٹرینرز تربیتی ورکشاپس کرائیں گے۔