حیدرآباد کا آنے والا میئرہمارا ہوگا، گورنرسندھ 

483

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان نئے پاکستان کی جدوجہد کررہے ہیں ،عمران خان کو سندھ کی عوام سے محبت ہے اس لئے وزیراعظم نے حیدرآباد یونیورسٹی کا وعدہ کیا وہ پورا بھی کردیاحالانکہ اس بل کی مخالفت پیپلزپارٹی نے کی۔

انخیالات کا اظہار انہوں نے انصاف ہائوس لطیف آباد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ،  وزیراعظم کے معاون خصوصی محمود مولوی ، رکن قومی اسمبلی جئے پرکاش لوہانا، رکن صوبائی اسمبلی جمال صدیقی، گورنرسندھ کے ایڈوائژرعلی جونیجو،پیر زمان شاہ جیلانی، حاجی نثار آرائین، محسن گھمن اور دیگر بھی موجود تھے۔

گورنرسندھ نے مزید کہا کہ سندھ کی عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم اور ان کے ساتھ ناروا سلوک رکھا گیا ہے،وفاقی ادارے بلاتفریق سندھ کی عوام کی خدمت کریں،ہم نے کسی سے سیاسی فرق نہیں رکھنا،ہم نے سب کی خدمت کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں میئر ہمارا ہوگا،کوئی امپورٹڈ نہیں مقامی امیدوار ہوگااب ای وی ایم کے آنے کے بعد ٹھپہ مافیا کا راج ختم ہوگیا ہے۔