ایمپلائز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن میں جلسہ سیرت النبیﷺ

399

ای او بی آئی کی انتظامیہ نے ہیڈ آفس میں جلسہ سیرت النبیؐ کے انعقاد کے لیے محمد قدیر قریشی،ڈائریکٹر انسانی وسائل کی سربراہی میں محمد ہارون، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، عبدالحفیظ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور طارق اقبال، سینئر اسسٹنٹ جی اے ڈپارٹمنٹ پر مشتمل ایک محفل سیرت النبی ؐ تشکیل دی تھی۔جس کے زیراہتمام ایمپلائز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن ہیڈ آفس کراچی میں جلسہ سیرت النبی ؐ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے مہمان مقرر امیر تنظیم اسلامی پاکستان شجاع الدین شیخ تھے۔ جبکہ معروف نعت خواں حضرات نے بارگا رسالتؐ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
محفل کا آغاز حافظ قاری محمد نعمان طاہر کی تلات قرآن پاک سے ہوا۔بعد ازاں انہوں نے حمد باری تعالیٰ پیش کی۔ محفل میں معروف نعت خواں حافظ قاری محمد نعمان طاہر کے علاوہ معروف نعت خواں شاہ رخ قادری، ندیم رحمانی، ایاز شیخ اور ای او بی آئی کے محمد عرفان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس ڈپارٹمنٹ اور عبدالکریم شیخ، نائب قاصد بورڈ سیکریٹیریٹ نے بھی شان رسالت ؐمیں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ چیئرمین، ای او بی آئی شکیل احمد منگنیجو کی اسلام آباد میں ناگزیر سرکاری مصروفیات کے باعث محمد ندیم اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی، ڈپارٹمنٹ نے ادارہ کی جانب سے میزبانی کے فرائض انجام دیے۔ اس بابرکت محفل میں ادارہ کے افسران و ملازمین کے علاوہ ڈاکٹر جاوید احمد شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل بی اینڈ سی، حافظ محمد ثاقب بٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل فنانس، بلال
عظمت، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل انٹرنل آڈٹ، محمد نعیم شوکت، ڈائریکٹر کوآرڈینیشن، حارث بن مقصود، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی ڈپارٹمنٹ، مبشر رضی جعفری، جنرل سیکرٹری ای او بی آئی ایمپلائز فیڈریشن آف پاکستان (سی بی اے) نے بھی شرکت کی۔ محفل کے آخر میں شجاع الدین شیخ نے ملک کی ترقی و سلامتی اور ای او بی آئی کی ترقی و استحکام اور اس قومی فلاحی ادارہ کو سونپے گئے فرائض کو بخوبی انجام دینے کے لیے اجتماعی دعا کرائی۔ محفل میں نظامت کے فرائض معروف صدا کار و نظامت کار برائے محافل نعت سید عدنان خالد نے بحسن و خوبی انجام دیے، بعدازاں معزز مہمانان کو قرآن مجید کی تفسیر اور سیرت پاک پر کتب پیش کی گئیں۔ اس بابرکت محفل کے انعقاد میںنسیم رضا، سابق سپرنٹنڈنٹ انسانی وسائل ڈپارٹمنٹ، ہیڈ آفس نے بھرپور کردار ادا کیا۔