کشمیریوں خو حق خودارادیت دیا جائے‘ طلا محمد

156

نیشنل لیبر فیڈریشن خیبر پختونخوا طلا محمد نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہندوستان نے 1947ء میں جموں و کشمیر میں اپنی فوج اتار کر بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کی بنیاد رکھی اور افسوس کا مقام ہے کہ اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود بھی انسانی حقوق کے علمبردار خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ طلا محمد نے کہا کہ بھارت کے ناجائز قبضے کا مقصد کشمیری عوام کی اپنے مستقبل کا آزادانہ طور پر تعین کرنے کی جایز امنگوں کو دبانا ہے۔ لیکن بھارتی قابض افواج کے ظلم و جبر کے باوجود کشمیریوں کا عزم مضبوط ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیری باشندوں، عورتوں اور بچوں کے عزم و حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ غیور کشمیری پوری دنیا کے تما م آزادی پسند اقوام کے لیے زندہ مثال ہے۔ انہوں کہا کہ یہ ایک المیہ ہے کہ ہندوستان پر آر ایس ایس کے نظریے کی حکمرانی ہے جس کے انتہا پسند نظریے میں مسلمانوں یا دیگر اقلیتوں کے لیے کوئی جگہ موجود نہیں ہے۔ طلا محمد نے اس عزم کا
اعادہ کیا کہ کشمیریوں کی غیر متزلزل تحریک آزادی میں آزاد کشمیر اور پاکستان کی حکومتیں، عوام کے ہر مکتبہ فکر کے لوگ اور پاک فوج اپنی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے اس اہم دن پر پر زور مطالبہ کیا کہ اپنے اس نا مکمل ایجنڈے کو تکمیل دیتے ہوئے بھارت کو لگام دے کر کشمیریوں کو ان کا جائز حق خود ارادیت دے تا کہ پوری دنیا میں امن قائم ہو سکے۔