پاکستان اسٹیٹ آئل کا45 واں سالانہ اجلاسِ عام

338

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے اپنے کراچی میں واقع ہیڈ آفس میں 26 اکتوبر،2021 کو 45 ویں سالانہ اجلاسِ عام کا انعقاد کیا ۔COVID-19 کے حوالے سے کیے جانے والے احتیاطی اقدامات نیز ملازمین اور حصص یافتگان کی صحت کی حفاظت کی غرض سے اجلاس ورچوئل طریقے سے منعقد کیا گیا ۔چیئر مین بورڈ مینجمنٹ ، پی ایس او، جناب ظفرآئی عثمانی نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اینڈ منیجنگ ڈائیریکٹر پی ایس او ، سید طہٰ اور دیگر بورڈ ممبران کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کی ۔