پی ایس ایچ آر ایم اور انگیج کنسلٹنگ کی طرف سے بیسٹ پلیس ٹو ورک ایوارڈ گالا

354
پی ایس ایچ آر ایم اور انگیج کنسلٹنگ کی طرف سے بیسٹ پلیس ٹو ورک ایوارڈکے فاتحین کا گروپ فوٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کمپنیوں کی طرف سے ملازمین کو کام کی بہترین جگہ کی فراہمی کے اعتراف کے لیے بیسٹ پلیس ٹو ورک ایوارڈ گالا 2021 کا انعقاد کیا گیا۔ ایوارڈ خفیہ سروے کی بنیاد پر دیے گئے جس میں ملازمین کی ادارے کے ساتھ وابستگی کے تجربات، ہم آہنگی، عزم اور کورونا وبا میں کام کا جائزہ لیا گیا ۔انگیج کنسلٹنگ 2008سے پی ایس ایچ آر یم (پاکستان سوسائٹی آف ہیومن ریسورس مینجمنٹ ) کے ساتھ اشتراک سے پاکستانی کمپنیوں کا سروے (بی پی ٹی ڈبلیو) کا انعقاد کررہا ہے جس کے ذریعے ملازمین کی شمولیت اور عزم کی سطح کا ایک بھر پور ڈیٹا بیس تیار کیا گیا۔دونوں اداروں نے حال ہی میں پاکستان میں ملازمین کے تجربات کے حوالے سے ایک اور اسٹڈی کا انعقاد کیا جس میں 290 سے زائد کمپنیوں کی طر ف سے نامزدگیاں وصول ہوئی ، کام کی بہترین جگہ کا تعین کرنے کے لیے پاکستان بھر سے 160 کمپنیوں سے 40 ہزار ملازمین سے سروے کیا گیا ۔