سعودی ولی عہد کامملکت کو کاربن نیوٹرل کرنیکا اعلان

211

ریاض ( مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب سن 2060 تک مکمل طور پر کاربن نیوٹرل ہو جائے گا۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ہفتے کو اس ہدف کا باقاعدہ طور پر اعلان کیا۔ ان کے بقول سن 2030 سے کاربن کے اخراج میں ہر سال 278 ٹن کی کمی لائی جائے گی۔ محمد بن سلمان نے بتایا کہ سعودی گرین انیشی ایٹوو کے پہلے مرحلے میں ساڑھے چار لاکھ درخت لگائے جائیں
گے جبکہ اس مہم کے تحت آئندہ دو دہائیوں کے دوران ملک بھر میں دس بلین درخت لگائے جانے ہیں۔ سعودی عرب کی جانب سے تحفظ ماحول کے ان اہداف کا اعلان آئندہ ماہ اسکاٹ لینڈ میں ہونے والی COP26 گلوبل کانفرنس سے قبل کیا گیا ہے۔