ڈالر 173.96 روپے کا ہو گیا

271

کراچی (جسارت نیوز) امریکی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھائو جاری ہے اور 173 روپے سے 174 روپے کے درمیان چل رہا ہے، جمعرات کے روز ڈالر کی قدر 173.96 روپے رہی۔رواں مالی سال میں اب تک ڈالر 16 روپے 42 پیسے مہنگا ہوا ہے جبکہ رواں مالی سال روپے کی قدر میں 10 اعشاریہ 4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔معاشی ماہرین کے مطابق روپے پر اضافی دباؤ حکومت، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مابین جاری مذاکرات کے اختتام کے لیے طے شدہ ٹائم فریم نہ ہونے سے پیدا ہوا جس کی وجہ سے فنڈ سے اگلی قسط جاری کرنے میں تاخیر ہوئی۔