جماعت اسلامی لیبر کراچی کا اجلاس

210

جماعت اسلامی لیبر ونگ کراچی کے تحت ادارہ نور حق میں لیبر ونگ کراچی کونسل کا اجلاس ہوا جس کی صدارت نگراں لیبر ونگ کراچی و ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی کراچی عبدالرزاق خان نے کی۔ اجلاس میں لیبر ونگ کراچی کے کاموں کا جائزہ اور بہتر کام کرنے کی تجاویز کے ایجنڈے پر بات کرتے ہوئے ممبران نے مزدوروں کے مسائل اور اس کے حل کے لئے کاموں کو بہتر اور تیز کرنے، منظم ضلعی سطحوں پر مزدوروں سے رابطہ کرنے اور مزدوروں کو
درپیش مسائل کے حل کرنے پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان میں مزدوروں کی آواز کو سنا ہی نہیں جاتا ہے ان پر لیبر قوانین اور سماجی تحفظ بالکل نہیں دیا جاتا ہے۔ جماعت اسلامی لیبر ونگ ہر مظلوم کی آواز بن کر اس کے مسائل کو حل کروانے میں جدوجہد کرتی رہے گی۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی مزدوروں کے ذریعے پاکستان میں فلاحی اور اسلامی مملکت کا قیام چاہتی ہے مجبور اور پسے ہوئے مزدوروں طبقے کو متحد کر کے ان کے مسائل حل اور ان کی مدد کرنا چاہتی ہے۔ جماعت اسلامی لیبر ونگ کراچی کے صدر شاہد ایوب خان نے کونسل ممبران سے تفصیلی رپورٹز کا جائزہ لیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر ممبران سے تفصیلی گفتگو کی اور اگلے ہفتے دوبارہ سے کونسل کی میٹنگ منعقد کرنے کا کہا ہے۔