ذہن ہمیشہ بہترین کا انتخاب کرتا ہے

402

اکثر لوگوں کو یہ بات کرتے ہوئے سنا ہوگا کہ فلاں شخص نے بری چیز کا انتخاب کیا حالانکہ اس کے پاس بہت اچھا موقع تھا.

دیکھنے والے جب یہ رائے دے رہے ہوتے ہیں تو وہ غلط نہیں کہہ رہے ہوتے ہیں مگر جس شخص کے بارے میں وہ رائے دے رہے ہوتے ہیں دراصل اس کے اور ان کے ذہنی نقوش منفرد ہوتے ہیں.

حقیقت یہ ہے کہ فطری طور پر انسان کی یہ خوبی ہے کہ کسی بھی صورتحال میں وہ تمام ممکنہ امکانات میں سے ہمیشہ بہترین کا انتخاب کرتا ہے یعنی جس وقت وہ فیصلہ کررہا ہوتا ہے وہ بالکل درست کرتا ہے لیکن بعد میں جب حالات میں کوئی تبدیلی رونما ہوتی ہے تو اس وقت وہ فیصلہ غلط نظر آنے لگتا ہے.

لہٰذا جب کسی بھی صورتحال میں میں فرد کے پاس انتخاب کرنے کیلئے زیادہ امکانات ہوں تو صورتحال گھمبیر نہیں ہوتی بلکہ مسئلہ جلد حل ہوجاتا ہے مگر اس کے باوجود امکانات کم ہوں یا زیادہ ہوں ہمارا ذہن ہمیشہ بہترین کا انتخات کرتا ہے.