کراچی کے تاجروں کو کے پی کے میں سرمایہ کاری کی دعوت ہیں ، وزیر خزانہ خیبر پختونخوا

240
چیئرمین بی ایم جی و سابق صدر کے سی سی آئی زبیر موتی والا ،خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم کو شیلڈ پیش کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم نے کہا ہے کہ چونکہ سیکیورٹی کی صورتحال بہت بہتر ہے اور اب یہ اسی طرح پورے خیبر پختونخوا میںپائیدار رہے گی لہذا اس بنیاد پر کے پی حکومت نے صوبے میں سرمایہ کاری اور صنعتوںکو فروغ دینے کے لیے بہت ساری سہولیات اور مراعات کی پیشکش کررہی ہے۔ کراچی کی تاجر برادری کو اپنے پیداواری یونٹس قائم کرکے اور کے پی کی معیشت کے کچھ انتہائی امیز افزا شعبوں میں سرمایہ کاری کرکے صورتحال سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔انہوں نے کراچی کی تاجر برادری کو کے پی میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ محدود وسائل والا چھوٹا صوبہ ہونے کے باوجود خیبر پختونخواہ سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔کے پی میں آپ کی سرمایہ کاری آپ کے کاروبار ، صوبے اور ملک کی معیشت کے لیے سازگار ثابت ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی) کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ خیبر پختونخوا کے وزیر صنعت عبداللہ کریم توردھر اور بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ حسن داؤد بٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔چیئرمین بزنس مین گروپ (بی ایم جی) و سابق صدر کے سی سی آئی زبیر موتی والا، جنرل سیکرٹری بی ایم جی اے کیو خلیل، صدر کے سی سی آئی محمد ادریس، سینئر نائب صدر عبدالرحمان نقی، نائب صدر قاضی زاہد حسین، سابق صدور ہارون اگر، شمیم احمد فرپو، مفسر عطا ملک، ممتاز صنعتکار مقصود اسماعیل اور کے سی سی آئی منیجنگ کمیٹی کے اراکین نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ چیئرمین بی ایم جی و سابق صدر کے سی سی آئی زبیر موتی والا نے اپنے ریمارکس میں اس بات پر زور دیا کہ درحقیقت سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے کے پی حکومت کو یہ یقینی بنانا ہوگا ۔