کورونا وائرس کے علاج کے لیے دوا تیار

703

کورونا وائرس کے علاج کے لیے امریکی کمپنی نے دوا تیار کرلی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی کمپنی “میرک اینڈ کو” کی تیار کردہ پہلی دوا کے کلینکل ٹرائل حوصلہ افزا ثابت ہوئے ہیں۔ تجرباتی دوا کے استعمال سے اسپتالوں میں اموات کی تعداد میں نصف تک کمی ہوئی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ جلد ہی دنیا بھر میں صحت کے حکام سے دوا کے استعمال کی اجازت حاصل کریں گے، اجازت کے بعد میرک کی دوا کوویڈ 19 کے علاج کی پہلی دوا ہوگی۔