سمندری طوفان گلاب کے اثرات، کراچی میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

485

سمندری طوفان گلاب کے اثرات کے باعث شہر قائد میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران کراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، سسٹم بحیرہ عرب میں آکر دوبارہ تقویت حاصل کرے گا، بحیرہ عرب میں سسٹم کی موجودگی سے سندھ میں بارشیں متوقع ہیں۔

آج تھنڈر سیلز بن سکتے ہیں جب کہ شہر میں اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔ سندھ کے دیگر شہروں میں بھی بارش کا امکان ہے۔

کراچی کا آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، شہر میں شمال مغرب کی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے۔