۔57گھنٹے کے لیے سی این جی فراہمی بند کرنے کے احکامات جاری

243

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سوئی سدرن گیس کمپنی نے پورٹ قاسم پر ایل این جی ٹرمینل کی مرمت کے باعث عارضی بندش کے بعد سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو 57گھنٹے کے لیے گیس فراہمی بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو جمعہ24ستمبر کی رات 11 بجے سے پیر 27 ستمبر کی صبح 8بجے تک گیس فراہمی معطل رہے گی۔