سی ٹی ڈی نے سابق ایس ایچ او ہارون کورائی کی گرفتاری ظاہر کردی

166

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) فورس نے اجرت لے کر قتل کرنے والے سابق ایس ایچ او ہارون کورائی کی گرفتاری ظاہر کردی۔ سی ٹی ڈی نے سابق ایس ایچ او ہارون کورائی اور ساتھیوں کی گرفتاری ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان نے شہری کو اغوا کے بعد بن قاسم کے علاقے میں قتل کیا۔سی ٹی ڈی کے سربراہ راجا عمر خطاب نے بتایا کہ ہارون کورائی کو فضل کو اغواکرنے اور قتل کیلیے استعمال کیا،اُسے قتل کرنے کے بعد واقعے کو ٹارگٹ کلنگ کی شکل دینے کی کوشش کی گئی، یہ ٹارگٹ کلنگ نہیں بلکہ سپاری دے کر قتل کرایا گیا تھا۔سی ٹی ڈی انچارج کے مطابق قتل کی واردات چھالیہ مافیاکی جانب سے کرائی گئی تھی۔