اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں30پیسے کا اضافہ

130

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںجمعرات کو روپے ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں گراوٹ کا رجحان رہا ،فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 168.65 روپے سے بڑھ کر 168.85 روپے اور قیمت فروخت 1 68.75 روپے سے بڑھ کر168.95روپے ہو گئی ۔