منشیات فروش خاتون اماں نازی سمیت 32 دھرلیے گئے

174

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے مختلف علاقوں میںکارروائیاں کرتے ہوئے32ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ ، منشیات ، مسروقہ موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ سے منشیات فروش خاتون مسمات ناز بی بی عرف اماں نازی عرف شہناز بی بی کو گرفتار کرکے دو کلو سے زائد چرس برآمد کرلی ملزمہ پولیس کو انتہائی مطلوب تھی۔ پیرآباد پولیس نے منشیات فروش ملزمہ زرینہ بیگم عرف چاچی زوجہ صبارس کو گرفتار کرلیا ۔ ملزمہ قصبہ کالونی کے علاقہ چاٹی ہوٹل کے قریب چھپ کر منشیات فروخت کر رہی تھی،گرفتار ملزمہ کے قبضہ سے 01 کلو 525 گرام چرس اور زر فروختگی رقم بھی برآمد ہوئی ۔ابراہیم حیدری اکبر شاہ گوٹھ سے منشیات فروش خاتون ریحانہ عرف شازیہ کو گرفتار کرلیا ۔گرفتار خاتون ریحانہ عرف شازیہ سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی ۔ سن پیٹرک چرچ کے قریب صدر پولیس اسٹیشن کی حدود میں دو بچوں کیساتھ زیادتی کی اطلاع پر مددگار 15 نے موقع پر پہنچ کر کالر کی نشاندہی پر واقعہ میں ملوث تین ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔بریگیڈپولیس نے دو مختلف کارروائیوں منشیات فروشی/ آئس اور تنزانیہ کے فروخت کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان منظور ولد اللہ بخش اور کاشف ولد شفیع کو گرفتار کرکے منشیات آئس اور تنزانیہ برآمد کرلی ۔جمشید کوارٹر پولیس نے گٹکا/ماوہ فروشوں/سپلائر کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے 03 ملزمان کوگرفتارکرلیا۔کلری سے منشیات فروش حسنین کو تھانہ نیپئر سے منشیات فروش صدام حسین کو گرفتار کیا گیا۔مومن آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے مفرور ملزم رمیز علی ولد غفار علی کو گرفتار کر لیا ۔ دوسری کاروائی میں کار لفٹر ملزم چوری شدہ کار سمیت گرفتار کر لیا گیا ، ملزم کو چیکنگ کے دوران سی سی ٹیوی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے،برآمد شدہ کار چوری شدہ تھانہ فیروز آباد سے ہے ،ملزم کی شناخت جمیل ولد عبد الرشید سے ہوئی۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں تیسرے دن بھی پولیس کا منشیات اور اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف کامبنگ آپریشن میں منشیات گٹکاماوا فروش، اسٹریٹ کریمنل، بائیک لفٹر سمیت مفرور و اشتہاری7 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ اورنگی ٹاؤن پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران دو موٹرسائیکل لفٹر ملزمان رمضان ولد بشیر اور نورالحسن ولد نظیر احمد کو گرفتار کر لیا ۔ملزمان کے زیر استعمال چوری شدہ موٹرسائیکل نمبری KKR-0061 برآمد کر لی۔برآمدہ موٹرسائیکل کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 886/2021 تھانہ پاکستان بازار میں درج ہے۔ابراہیم حیدری پولیس نے منشیات کی سپلائی اور فروخت میں ملوث دو ملزمان عبدالرحیم عرف چاچا کو ساتھی سمیت گرفتار کر کے تین کلو سے زائد فائن کوالٹی چرس برآمد کر لی ۔گڈاپ پولیس نے اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث 4 ملزمان طحہ، حسن شاہ، طارق اور فرمان کو گرفتار کر لیا ۔شرافی گوٹھ پولیس نے گشت کے دوران منشیات اور ماوا فروش 2 ملزمان محمد جمیل اور شہروز کو گرفتار کرلیا ۔ رسالہ تھانے کی پولیس نے اسٹریٹ کرائم/موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزم راچیش ولد شنکر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ، نیپئر اور گارڈن تھانے کی حدود سے اسنیپ چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث 2ملزمان عمران خان اور اسامہ کو گرفتار کیا گیا۔