کابل ایئرپورٹ کو عالمی پروازوں کیلئے کھول دیا گیا

302

اندرون ملک پروازوں کے بعد کابل کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عالمی پروازوں کا بھی آغاز ہو گیا۔

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ کابل ایئرپورٹ کو عالمی پروازوں کیلئے کھول دیاگیا ہے ایئرپورٹ اسٹاف بھی ڈیوٹی پر واپس آچکا، کابل ایئرپورٹ اب محفوظ ہے ایئرپورٹ میں بحالی کا کام تقریباً مکمل کر لیا گیا ہے۔

افغان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ کابل ایئرپورٹ صبح 6 سے شام 6 بجے تک پروازوں کیلئے کھلا رہے گا اور رات کو پروازوں کی بحالی کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا افغانستان کے لیے آپریشن شروع ہو گیا ہے۔ پی آئی اے پہلی ایئرلائن ہے جس نے کابل کے لیے پروازیں آپریٹ کیں۔

کابل ایئرپورٹ پر خدمات کی بحالی کیلئے افغان سول ایوی ایشن نے خصوصی انتظامات کیے۔تربیت یافتہ ایئرپورٹ عملے نے ڈیوٹی جوائن کرکے پرواز ہینڈل کی۔

کابل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا نام اور پرواز نمبر آویزاں کیا گیا۔پروازوں کے ذریعے بین الاقوامی صحافیوں کو کابل پہنچایا گیا اور  عالمی بینک، غیرملکی میڈیا ٹیم کو واپس لایا گیا۔ سی ای او پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کابل پرواز کا مقصد خیرسگالی کو فروغ دینا ہے۔