ڈینم کلاتھنگ کے مزدوروں پر ظلم بند کیا جائے

191

نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان، نائب صدر محمد سلیم، جنرل سیکرٹری قاسم جمال جوائنٹ سیکرٹری امیر روان، سینئر جوائنٹ سیکرٹری اشتیاق احمد، خالق عثمانی، آرگنائزنگ سیکرٹری رضوان علی، لانڈھی کورنگی یونٹ کے صدر شہادت علی اور جنرل سیکرٹری فرقان انصاری اور پوری ٹیم نے مشترکہ بیان میں ڈینم کلاتھنگ کمپنی کے مزدوروں پر تشدد کی مذمت کی ہے۔ ڈینم کلاتھنگ کمپنی میں مزدوروں کوانصاف دلانے کے بجائے ان پر تشدد کرکے مزدور دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ نیشنل لیبرفیڈریشن ڈینم کلاتھنگ کے مزدوروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اورحکومت وقت سے مطالبہ کرتی ہے کہ ایسے ظالم انتظامیہ کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے اورمزدوروں کے خلاف جس تھانے کی پولیس نے کارروائی کی ہے انہیں برطرف کیا جائے۔ مزدوروں کے قانونی حقوق دلوانے میں وزیر محنت، سیکرٹری محنت اور ڈائریکٹر جنرل لیبر ناکام ہوچکے ہیں۔ روٹی کپڑا اور مکان کانعرہ لگانے والے ظالم حکمرانوںنے غریب محنت کشوں کو دیوار سے لگادیا ہے۔