ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ 12ہزار500روپے ہو گئی

190

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) عالمی مارکیٹ میں 18ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1761ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں200روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ12ہزار500روپے ہو گئی ۔