‘پاکستان کی طالبان سے وہی توقعات ہیں جو عالمی دنیا اورامریکا کی ہیں’

249

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان کی بھی طالبان سے وہی توقعات ہیں جو عالمی دنیا اورامریکا کی ہیں۔

پریس بریفنگ میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا کہ افغانستان کےمسئلے پر پاکستان سے مسلسل رابطے میں ہیں پاکستان کے نمائندے گزشتہ ہفتے جرمنی میں بھی موجود تھے پاکستانی رہنماوں او ر ہم منصبوں کے ساتھ رابطہ جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سب متفق ہیں کہ افغانستان سے گزشتہ 20  برس کے حاصل کردہ فوائد ضائع نہ ہوں خصوصاًافغان خواتین،لڑکیوں کی تعلیم اور اقلیتوں کے حقوق متاثر نہ ہوں۔

ترجمان نے کہا کہ افغانستان سے حاصل کردہ فوائد کا تحفظ ہم سب کے لیے فائدہ مند ہے پاکستان کی بھی طالبان سے وہی توقعات ہیں جو عالمی دنیا اورامریکا کی ہیں  توقعات میں افغانستان سے نکلنے والوں کے لیے محفوظ راہداری بھی شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستا ن اور خطے کے دوسرے ممالک کو دیکھ رہے ہیں کہ وہ بیانات اور وعدوں پر قائم رہیں وعدوں میں افغان عوام کی معاونت بھی شامل ہے رابطوں میں افغانستان کی صورت حال پر تفصیل سےذکر ہوا۔