کاٹی اور کراچی انسٹیٹیوٹ آف اکنامکس اینڈ ٹیکنالوجی کے مابین معاہدہ

375
صدر کاٹی سلیم الزماں اور صدرکائٹ ایئر وائس مارشل (ر) تبریز آصف معاہدے کی دستاویزات کا تبادلہ کر رہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) اور کراچی انسٹیٹیوٹ آف اکنامکس اینڈ ٹیکنالوجی (کائٹ) کے مابین مشترکہ تعاون کی یاداشت (ایم او سی) طے پاگیا۔ معاہدے پر دستخط کاٹی کے صدر سلیم الزماں اور کائٹ کے صدر ایئر وائس مارشل (ر) تبریز آصف نے کیے،اس موقع پر ان کے ہمراہ کاٹی کے سینئر نائب صدر ذکی شریف، نائب صدر نگہت اعوان، کمیٹی برائے تعلیمی امور کے چیئرمین احتشام الدین، سابق صدر طارق ملک، کائٹ کے رجسٹرار ایئر کموڈور (ر) نظام الدین، ڈائریکٹر او آرآئی ایس ونگ کمانڈر (ر)سید نوید عباس، ڈائریکٹر کالج سید نجیب حیدر جعفری و دیگر موجود تھے۔ معاہدے کا مقصد پیشہ وارانہ تربیت کا فروغ اور طلبا کو انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق ہنر اور جدید ٹیکنالوجی سے استوار کرنا ہے، جس سے مستقبل میں انڈسٹری کی ضرورت کے مطابق تعلیم و تحقیق کے ذریعہ طلبا کو تربیت دے کر بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ اس موقع پر کاٹی کے صدر سلیم الزماں کا کہنا تھا کہ اس معاہدے سے طلبا کو عالمی معیار تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت فراہم کرکے عملی زندگی میں کامیاب ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کائٹ کے طلبا کو مقامی انڈسٹری سے ہم آہنگ نئے تجربات کا موقع ملے گا ۔