وزیر اعظم پانی کی کمی سے مکمل آگاہ ہیں،محمود رضوی

143

کراچی (اسٹاف رپورٹر )چیئرمین وزیر اعظم ٹاسک فورس برائے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم ضیغم محمود رضوی نے کہا کہ پاکستان کے معزز وزیر اعظم عمران خان پانی کی کمی اور پانی کے تحفظ کی بڑھتی ہوئی ضرورت سے مکمل طور پر آگاہ ہیں، ہمیں ری سائیکلنگ کے طریقہ کار کو بڑے پیمانے پر اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان میں پانی کے استعمال کو باقی دنیا کے طور پر بہتر بنایا جا سکے۔ بصورت دیگر، پاکستان انڈسٹری اور عام آدمی کے پانی کی ضروریات کو پورا نہیں کر سکتا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایف پی سی سی آئی کی سینٹرل اسٹینڈنگ کمیٹی برائے آبی وسائل پر انڈسٹری اکیڈیمیا تعاون کے پہلے اجلاس سے خطاب میں کیا۔اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے صدرمیاں ناصر حیات مگوں ،ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کے کنوینر وسیم ووہرا اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔ضیغم محمودرضوی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہمیں پینے کے پانی اور دیگر گھریلو ضروریات کے لیے درکار پانی میں فرق کرنے کی ضرورت ہے۔