تعمیر شخصیت کے لیے خود اعتمادی ضروری ہے‘ وقاص انجم

203

تعمیر شخصیات کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری سید وقاص انجم جعفری نے کہا کہ نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان مزدوروں کے لیے کام کرنے والی اسلامی تنظیم ہے۔ آپ جس جگہ موجود ہیں آپ اپنی شخصیت کو کس طرح لوگوں کے سامنے پیش کرسکتے ہیں۔ انسانی شخصیت کا بھی ایک سافٹ ویئر اور ایک ہارڈویئر ہوتا ہے۔ فلاح پائیں وہ جو نیک کام کررہے ہیں۔ مغرب نے ہمیشہ اپنا دو رخ پیش کیا ہے۔ مرد اور عورت کے حقوق کی بات کرتے ہوئے مغرب نے فرق پیدا کیا ہے۔ محنت، ایمان دار، سخی، دینی اور دنیاوی دونوں کے لیے ضروری ہے۔ مزدوروں کا کام جدوجہد کرنا ہے، تعمیر شخصیت کے لیے پہلی چیز ایمان اور یقین ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ علم حاصل کرنے کا مقصد ایم اے اور بی اے کرنا نہیں ہونا چاہیے۔ علم حاصل کرنے کا مقصد اپنے آپ کو اور اپنے رب کو پہچانا جائے، اپنے عمل کا جائزہ بھی لینا ضروری ہے۔ یہ وہ بنیاد ہیں جس کے ذریعے مثبت شخصیت پروان چڑھتی ہیں۔ تعمیر شخصیت کے لیے احساس ذمہ داری بھی ضروری ہے۔ احساس ذمہ داری کا مطلب سب سے پہلے ازخود اپنی جواب داری ہے۔ اگر انسان ٹھیک ہوجائے تو دنیا کا پورا نظام ٹھیک ہوجائے گا۔ اپنی ذمہ داری کو قبول کرنا یہ بھی تعمیر شخصیت کے لیے بہت ضروری ہے۔ اگر جن کو ذمہ داری دی جاتی ہے وہ لوگ اپنی ذمہ داری نہیں اٹھائیں گے تو دنیا کا نظام اور معاشرہ کیسے چل سکے گا۔ تعمیر شخصیت کے لیے خود اعتمادی بھی ہونی چاہیے۔ اپنے متعلق منصوبہ بندی کرنی چاہیے، اپنی ذات اور اپنی اجتماعی پلاننگ کرنے کی ضرورت ہے۔ وقت کا صحیح استعمال بھی ضروری ہے، جو لوگ وقت کا صحیح استعمال کرتے ہیں وہ دین اور دنیا میں آگے کی طرف جاتے ہیں اور اس دنیا کے اندر وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جو اپنے اندر حرکت رکھتے ہیں۔ آپ مزدور کے اندر قوت جرأت موجود ہو اور دعوت دینے کی لگن موجود ہو تو آپ کی دعوت ہر صورت معاشرے میں پھیلے گی۔ انہوں نے کہا کہ تقویٰ نفس کو پاک کرتا ہے۔ رزق حلال عین عبادت ہے۔ مالدار بھی تقوے والے ہوسکتے ہیں۔ نیک کام بغیر کسی مفاد کے کریں۔ مسجد اور دینی ادارے بھرنے کے ساتھ باطل نظام کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔