جماعت اسلامی کرپشن سے پاک ہے‘ طلحہ محمد

86

پہلے روز کے دوسرے سیشن میں ایک مذاکرے کا اہتمام کیا گیا۔ مذاکرے کی صدارت نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری شاہد ایوب کررہے تھے۔ مذاکرے کا موضوع ’’اسلامی انقلاب اور نیشنل لیبر فیڈریشن کا کردار‘‘ تھا۔ مذاکرے کے پہلے مقرر طلحہ محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اس ملک کے سینیٹ سے لے کر پاکستان کے ہر ادارے میں موجود ہے لیکن انہوں نے ایک روپے کی کرپشن نہیں کی ہے۔ 7 کروڑ مزدوروں نے اگر نیشنل لیبر فیڈریشن کا ساتھ دیا تو اس ملک میں اسلامی انقلاب آسکتا ہے۔