پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، 69 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں

195

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو بھی تیزی کا رجحان غالب رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 300پوائنٹس کے اضافے سے 47400پوائنٹس سے بڑھ کر 47700پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 48ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ،کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کے باعث69.50فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کے روز بھی کاروبار کا آغاز مثبت ہوا سرمایہ کاروں کی ٹیلی کام ، پیٹرولیم ،فارما ،فوڈز،سیمنٹ سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس مستحکم اندازمیں بلندی کی جانب گامزن رہا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی رپورٹ کے مطابق منگل کو کے ایس ای100انڈیکس میں 305.07پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 47453.25پوائنٹس سے بڑھ کر 47758.32پوائنٹس ہو گیا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 124.84پوائنٹس کے اضافے سے 18985.23پوائنٹس سے بڑھ کر 19110.07پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 3241755پوائنٹس سے بڑھ کر 32605.90پوائنٹس ہو گیا ۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 48 ارب 26 کروڑ85لاکھ32ہزار842روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 83کھرب8ارب 43کروڑ73لاکھ 99 ہزار26روپے سے بڑھ کر 83کھرب56ارب 70کروڑ59لاکھ 31ہزار868روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو16ارب روپے مالیت کے44کروڑ32لاکھ 13ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو 9ارب روپے مالیت کے 25کروڑ23لاکھ 45ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو مجموعی طور پر482کمپنیو ں کا کاروبار ہوا ۔