صنعتی پہیہ چلانے کے لیے خصوصی پیکج مہیا کیا جائے، مرزا ندیم بیگ

158

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کیمیکل ڈائز اینڈ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے وفاقی و صوبائی حکومت کی جانب سے کورونا کی نئی قسم ڈیلٹا ویئرینٹ کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد لگائے جانے والے لاک ڈائون اور پابندیوں کی حمایت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں چیئرمین پی سی ڈی ایم اے مرزا ندیم بیگ نے کہا ہے کہ مشکل ترین حالات میں سخت فیصلے کرنے پڑتے ہیں حکومتی اقدامات ملکی عوام کی حفاظت کے لئے ناگزیر تھے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کے باعث ملک اس وقت نازیک ترین دور سے گزر رہا ہے۔ مرزا ندیم بیگ نے تاجربرادری اور عوام سے حکومت سے ہرممکن تعاون کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ عوام جلد از جلد ویکسینیشن کروائیں کیونکہ ویکسین اور احتیاط ہی اس بیماری سے بچائو کا بہترین حل ہے۔ انہوں نے تاجر برادری اور ایسوسی ایشنز کی جانب سے ویکسینیشن سینٹر قائم کرنے کے عمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ مختلف مارکیٹوں میں بھی ویکسی نیشن سینٹر قائم کیے جائیں۔