اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 163.60روپے ہو گئی

156

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر35پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 163.85روپے سے کم ہو کر163.50روپے اور قیمت فروخت 163.95 روپے سے گھٹ کر 163.60روپے پر آ گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں20پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 163.70روپے سے کم ہو کر163.60 روپے اور قیمت فروخت 164.20روپے سے کم ہو کر164روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 192.50روپے اور قیمت فروخت194روپے پر بدستور برقرار رہی.