ایف پی سی سی آئی کا کشمیرکاز کا مکمل ساتھ دینے کا عزم

145

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات مگوں نے بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اپنی غیر متزلزل اور پختہ حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے جو کہ انسانیت کی تاریخ میں ہولناک ترین 730 دنوں کے طویل عرصے کے غیر انسانی محاصرے میں قید ہیں۔میاں ناصر حیات مگوںنے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کے صدر کی حیثیت سے وہ بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جب تک بھارت کشمیریوں کا وحشیانہ محاصرہ ختم نہیں کرتا اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی نقل مکانی اور آبادکاری کونہیںروکتا ،جس کا مقصد آبادی کے تناسب کو بدلتے ہوئے مسلمانوں کو ایک اقلیت میں تبدیل کرنا ہے۔ٍ