عبدالطیف نظامانی کی سی ای او حیسکو سے ملاقات

143

ادارے میں حادثات کی روک تھام اور قیمتی انسانی جان کو بچانے کیلیے سیفٹی کی نئی متحرک پالیسی لائی جارہی ہے، حادثے کی صورت میں40 لاکھ کی ادائیگی کسی طور بھی انسانی جان کا ہرگز نعم البدل نہیں ہے، ادارے میں ہنر مند افراد کی قلت کے ساتھ ساتھ افرادی قوت 50% ختم ہوچکی ہے جسکے باعث غیر سرکاری نجی ملازمین کنڈہ اور پی ڈی کنکشن کو پروان چڑھا رہے ہیں جس کے باعث ایک جانب ادارے میں لائن لوس بڑھ رہے ہیں تو دوسری جانب حادثات کا خاتمہ نہیںہورہا جس کی وجہ سے نا صرف ادارہ وملازمین بلکہ اب عام لوگ بھی متاثر ہورہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو ریحان حمید سے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں کیا ۔