اصل قربانی تو محنت کشوں نے دی ہے

135

نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر سید نظام الدین شاہ، سینئر نائب صدر عبدالجبار سومرو، جنرل سیکرٹری شکیل احمد شیخ، انفارمیشن سیکرٹری محمد احسن شیخ حیدرآباد زون کے جنرل سیکرٹری اعجاز حسین اور دیگر نے محنت کشوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اصل قربانی تو محنت کشوں نے دی ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں وہ اپنے بچوں کے لیے عید کے موقع پر بھی خوشی کا کوئی اہتمام نہیں کر سکے اور ان محنت کشوں کے بچوں نے بھی اپنی خواہشات کی قربانی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید قرباں ایثار کے اظہار کا موقع ہے۔ اس موقع پر اپنی خواہشات کو قربان کرنا ہی اصل قربانی ہے ان رہنمائوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایک پالیسی ترتیب دیں جس کے تحت عید الفطر اور عید قرباں پر محنت کشوں کو ہر عید پر ایک اضافی تنخواہ دینے کا قانون منظور کیا جائے تا کہ یہ غریب بھی اپنے بچوں کے لیے عید کی خوشیوں کا اہتمام کر سکیں۔