مہاجر مووومنٹ نے بھی لاک ڈاؤن کے خاتمے کا مطالبہ کردیا

107

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ نے بھی کراچی میں فوری لاک ڈاؤن کے خاتمے کا مطالبہ کردیاہے۔ایم کیوایم کے چیئرمین آفاق احمد کا کہنا ہے کہ مہاجروں کے معاش کو تباہ کرکے پیپلز پارٹی کیسے توقع کرسکتی ہے کہ کراچی سے انہیں ووٹ ملیں گے،اگر سندھ میں رہنے والے سب سندھی ہیں تو قدرتی آفات میں اندرون سندھ کی طرح کراچی کے تاجروں کے ٹیکسز اور قرضے بھی معاف کیے جائیں،انہوں نے شہریوں کی آسانی کیلیے یونین کونسل کی سطح پر ویکسی نیشن سینٹر قائم کرنے اور وہیں نادرا کارڈ کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔آفاق احمد نے مذہبی اجتماعات اور شادی بیاہ کی تقریب میں شرکت کیلیے ویکسی نیشن کارڈ کی شرط کی مکمل حمایت کا اعلان بھی کیا ہے۔ ڈیفنس میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفاق احمد کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایک لاکھ افراد کی یومیہ ویکسی نیشن کا ٹارگٹ مقرر کیا ہے، اگر یہ ٹارگٹ حاصل کربھی لیا جائے تو کراچی کیلیے 10 ماہ درکار ہوںگے۔