ایک تولہ سونا 1لاکھ9ہزار 850روپے کا ہو گیا

129

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں6ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1808ڈالر ہو گئی تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گھٹ گئیں ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرزایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 650 روپے سستا ہو کر1لاکھ9ہزار850روپے کا ہو گیا جبکہ 536روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 94ہزار200روپے ہو گئی ۔