غیرملکیوں کیلیے عمرہ کھولنے کا اعلان

229

سعودی عرب نے غیرملکی زائرین کے لیے یکم محرم سے عمرہ کھولنے کا اعلان کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے غیرملکی یا بیرون ملک سے زائرین کے لیے عمرہ کی ‏اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یکم محرم الحرام 1443 ہجری سے غیرملکی عازمین کو عمرہ کی اجازت دی جائے گی۔

سعودی نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط نے اعلان کیا تھا کہ حج مکمل ہونے کے بعد ‏‏‏15 ذی الحجہ بروز اتوار سے عمرہ کھول دیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ 25 جولائی سے ابتدائی طور پر یومیہ بنیادوں پر 20 ہزار عمرہ اجازت نامے جاری ‏‏کیے جائیں گے۔

نائب وزیر کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں اندرون ملک موجود شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو ہی ‏‏عمرہ اجازت نامے جاری ہوں گے۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط کا کہنا تھا کہ عمرہ اجازت ناموں کی تعداد میں ‏‏بتدریج اضافہ کیا جائے گا اور یومیہ عمرہ زائرین کی تعداد 20 ہزار تک پہنچ جائے گی۔