آصف خٹک کی وضاحت

141

متحدہ لیبر فیڈریشن سندھ کے رہنما آصف خٹک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ PILER کے پروگرام میں ہم نے شرکت نہ کر کے مزدور اور یونین کی حمایت کی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ پائلر بھی آئندہ اس طرح کے پروگرام کروانے سے گریز کرے گا۔ ہم FES انتظامیہ اور ان کی حمایت کرنے اور کروانے والی تمام تنظیموں کا مکمل بائیکاٹ کرتے ہیں۔ ایسا عمل کرنے والے اور ایسے لوگوں کا ساتھ دینے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے۔ پہلے ہی حکومتی سطح پر آئے دن مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے اور حکومت اور اب تک اس کے اقتدار کے دورانیے میں غریب عوام کو کوئی مراعات نہیں ملیں ہیں۔