اوپن مارکیٹ میںڈالرکی قیمت خرید 161روپے ہوگئی

190

 

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں گراوٹ کا رجحان رہا جس کی وجہ سے ڈالر ملکی تاریخ میں ایک بار پھر161روپے کی بلند سطح سے تجاوز کر گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں60پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 159.85روپے سے بڑھ کر161.40روپے اور قیمت فروخت159.85روپے سے بڑھ کر 161.55روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں1.30روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالرکی قیمت خرید 159.80روپے سے بڑھ کر161روپے اور قیمت فروخت160.20روپے سے بڑھ کر 161.50روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں30پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 187روپے سے بڑھ کر187.30روپے اور قیمت فروخت 189 روپے سے بڑھ کر189.30روپے ہو گئی۔