شمس سواتی کا وزیر قانون کو خط

84

نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی نے وفاقی وزیر قانون کو خط میں کہا ہے کہ NIRC میں ممبرز کی عدم تقرری کے باعث مزدوروں کے ہزاروں مقدمات اور صنعتی تنازعات زیر التواء ہیں جس کے باعث مزدوروں کا بہت نقصان ہورہا ہے اور بے چینی بھی بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممبران کی تقرری کے حوالے سے سمری کی منظوری کے لیے اپنا بہترین کردار ادا کریں۔