فیصل رضی سے تعزیت

200

نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی زون کے صدر خالد خان، سینئر نائب صدر صغیر انصاری، نائب صدر محمد سلیم، جنرل سیکرٹری قاسم جمال، نائب صدر خالق عثمانی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری امیر روان، سینئر جوائنٹ سیکرٹری اشتیاق، آرگنائزنگ سیکرٹری رضوان علی، NLF لانڈھی کورنگی یونٹ کے صدر شہادت علی، جنرل سیکرٹری فرقان، NLF سائٹ ایریا یونٹ کے صدراسرار احمد و دیگر مجلس عاملہ کے ممبران اور رہنمائوں نے نوارٹس فارما پاکستان ایمپلائز یونین CBA کے جنرل سیکرٹری فیصل رضی کے والد محترم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دُعاکی ہے اور لواحقین کو صبر جمیل کی تلقین کی ہے۔ اس موقع پر صدر خالد خان اور نائب صدر محمد سلیم نے فیصل رضی کے گھر جا کر تعزیت بھی کی۔