فیئر پرائس شاپ کے قیام کو یقینی بنایا جائے

213

این ایل ایف سندھ کے جنرل سیکرٹری شکیل احمد شیخ، انفارمیشن سیکرٹری محمد احسن شیخ، حیدرآباد زون کے جنرل سیکرٹری اعجاز حسین اور دیگر نے صوبہ وزیر محنت سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ بھر کے صنعتی اداروں میں فیئر پرائس شاپ کے قیام کو یقینی بنایا جائے تاکہ محنت کش ان فیئر پرائس شاپ سے سستے داموں اشیائے ضرورت خرید سکیں اور ان کے بچوں کے گزر بسر میں آسانی پیدا ہو۔ ان رہنمائوں نے کہا کہ ماضی میں ہر صنعتی ادارے میں فیئر پرائس شاپ ہوتی تھی اور اس فیئر پرائس شاپ پر مالکان زر تلافی دے کر محنت کشوں کو سہولت فراہم کرتے تھے۔ ان فیئر پرائس شاپ کا قیام لیبر قوانین کے مطابق بھی ضروری ہے لیکن محکمہ محنت کے حکام کی لا پرواہی اور فرائض سے غفلت کے نتیجے میں یہ فیئر پرائس شاپ ختم ہو چکی ہیں جن کی بحالی وقت کی ضرورت ہے۔