لیڈی ہیلتھ ورکرز کا میہڑ میں مظاہرہ

109

میہڑ میں گزشتہ دنوں لیڈی ہیلتھ ورکر کی جانب سے اپنے جائزمطالبات حق میں سپر وائزر عائشہ مغیری، طاہرہ عباسی، مسرت مہیسر، ممتازتنیو، نجمہ اعوان، ثمینہ سومرو، زبیدہ مہیسر اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرکے تحصیل اسپتال کی گیٹ پر تپتی دھوپ میں دھرنا دے کر سخت نعرے بازی کی۔ اس موقع پر لیڈی ہیلتھ ورکرزنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ 30سالوں سے ریگولر پابندی سے ڈیوٹی کر رہی ہیں مگر اب تک ہمیں اپنے بنیادی سہولیات اور حق نہیں مل رہے ہیں۔ اسپتال میں بلڈنگ کمرے حال ہونے کہ باوجود۔ اسپتال کے باہر تپتی دھوپ میں ڈیوٹی کہ لیے بٹھایا جاتا ہے جوکہ مذمتی عمل ہے۔ انہوں نے ڈی ایچ او دادو تحصیل اسپتال ایم ایس اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ہمارے جائز مطالبات منظور کرکے روم میٹنگ کے لیے ہال سمیت پینے کہ پانی کی سہولت میسر کی جائے۔ دوسری صورت میں سخت احتجاج کرکے انڈس ہائی وے پر دھرنا دیاجائے گا۔