کمشنر سیسی کے خلاف مزدور رہنمائوں کا مظاہرہ

392

پاکستان مزدور اتحاد ٹریڈ یونین کے صدر واحد خان اور جنرل سیکرٹری عبدالستار نیازی نے گزشتہ دنوں کمشنر سوشل سیکورٹی سندھ اسحاق مہر سے ملاقات کے لیے سیسی ہیڈ آفس گلشن اقبال گئے تو کمشنر کے PA نے کہا کہ صاحب میٹنگ میں ہیں انتظار کریں۔ جس پر بات بڑھ گئی۔ واحد خان نے کہا کہ ہم مزدور مسائل پر کمشنر سے ملنے آئے ہیں گرما گرمی ہوگئی۔ PA نے جواب دیا کہ نیچے سے اپنے آدمی بلائوں۔ جس پر ستار نیازی نے پی اے صاحب کو کہا کہ آپ کی اتنی جرأت کیسے ہوگئی کہ آدمی بلاتے ہو؟ مزدوروں کے پیسوں سے آپ سب کو تنخواہیں ملتی ہیں۔ شور شرابہ بڑھا تو کمشنر کے کمرہ سے ڈائریکٹر ایڈمن زاہد بٹ باہر آئے اور ستار نیازی کو سمجھایا۔ PA نے کہا کہ ایک آدمی اندر جاسکتا ہے لیکن بحث اور تکرار کے بعد دونوں رہنما کمشنر کے کمرہ میں داخل ہوگئے۔ کمشنر نے واحد خان سے پوچھا کہ آپ کون سی یونین سے ہیں جس پر ستار نیازی نے بتایا کہ وہ فیڈریشن کے صدر ہیں۔ ستار نیازی نے واضح کیا کہ ورکرز کے کنٹری بیوشن سے سیسی کے لوگوں کو تنخواہیں ملتی ہیں لیکن کمشنر کے پاس مزدور رہنما سے ملنے کا وقت نہیں۔ ستار نیازی نے کمشنر سے پوچھا کہ آپ نے کڈنی سینٹر کی OPD کیوں بند کردی اور دیگر مزدور مسائل سے آگاہ کیا۔ جس پر کمشنر نے مسائل حل کرنے کا روایتی وعدہ کیا۔ میٹنگ کے اختتام تک کمشنر نے وفد کو پینے کے لیے پانی تک کا نہیں پوچھا۔ اس ملاقات کے کچھ دن کے بعد کمشنر کے خلاف ستار نیازی نے سیسی اسپتال لانڈھی پر مظاہرے کی پلاننگ کی۔ مخبروں نے جیسے ہی یہ خبر اوپر دی تو ایم ایس ولیکا اسپتال کا ستار نیازی کے پاس فون آگیا کہ میرے پاس آجائو مسائل حل کرتا ہوں۔ کھانا کھلائوں گا۔ اسپتال گھمائوں گا۔ جس پر ستار نیازی نے منع کردیا۔ جس کے بعد ستار نیازی نے لانڈھی اسپتال پر مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کے بعد بھی سیسی حکام کے ستار نیازی کو فون آئے کہ ہمارے پاس آجائو مسائل حل کریں گے۔ ستار نیازی نے جواب دیا کہ اب جس کو ملنا ہے وہ لانڈھی اسپتال آکر مجھ سے ملاقات کرلے۔ ستار نیازی نے کہا ہے کہ بہت جلد پریس کلب پر مظاہرہ کریں گے۔ اس تمام صورتحال میں اب ایم ایس ولیکا ممتاز شیخ اور دیگر عبدالستار نیازی کل دوپہر سیسی اسپتال لانڈھی میں مزدور مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ یعنی اب کمشنر سیسی خود کوئی کارروائی نہیں کریں گے بلکہ ان کے فرنٹ مین مزدور مسائل حل کریں گے۔ کمشنر کے فرنٹ مین سے ولیکا اسپتال سدھرتا نہیں وہ کیا کسی مزدور کے مسائل حل کریں گے۔ یعنی اب کمشنر صحیح معنوں میں بیوروکریٹ کا کردار ادا کررہے ہیں۔ کمشنر سیسی مزدوروں کے عدم تعاون سے پیپلز پارٹی کی مزدور دوست حکومت کو مزید نقصان ہورہا ہے۔ عوامی وزیر محنت سندھ سعید غنی کمشنر سیسی کے مزدور دشمن رویوں کو ختم کروا کر پیپلز پارٹی کی مزدوروں میں ساکھ خراب ہونے سے بچائیں۔