سنوفی کے رہنما ملک شاہ محمد ریٹائر ہوگئے

219

سنوفی ایمپلائز یونین پاکستان CBA کے سابق صدر ملک شاہ محمد تقریباً 36 سال سروس کے بعد ادارے سے ریٹائر ہوگئے ہیں۔ یونین میں بہت ہی سرگرم رہنما کے طور پر اپنا کردار ادا کیا ۔ اس کے ساتھ ساتھ ادارے کے ریکریش کلب میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ گزشتہ ہفتے ریٹائرمنٹ پر ادارے کے کارکنوں نے ان کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا جس میں تمام کارکنوں نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ CBA نے بھی ان کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا جس میں یونین کے تمام عہدے داران نے شرکت کی اور زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ ملک آصف، نواز علی، شوکت محمود، راجہ نعیم خان، محمد شاہد، مسرت تیموری نے اپنے خطاب میں ملک شاہ محمد کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج ہم اپنے ایک مخلص اور تجربہ کار ساتھی سے محروم ہورہے ہیں۔ ہماری نیک خواہشات اُن کے لیے ہیں۔ آخر میں ملک شاہ محمد نے تمام یونین عہدے داران اور کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں ریٹائر ہونے کے بعد بھی آپ لوگوں کے لیے یونین کے لیے حاضر ہوں جب جہاں میری ضرورت ہو میں حاضر ہوں۔
علاوہ ازیں سنوفی ایونٹس ایمپلائز یونین CBA کے سابق جنرل سیکرٹری راجہ منیر احمد خان نے ملک شاہ محمد کی ریٹائرمنٹ پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ شاہ محمد اور میں نے ایک ساتھ یونین میں بہت وقت گزارا، وہ مزدور دوست اور سرگرم مزدور رہنما تھے۔ انہوں نے کبھی بھی مزدوروں کے مفادات پر سمجھوتا نہیں کیا، مزدور دوست کے ساتھ ساتھ ادارے کے ساتھ بھی محبت رکھتے تھے۔ اپنی ذمہ داری محنت اور ایمانداری سے پوری کرتے تھے۔ ادارے کے کارکنوں سے ہمیشہ شفقت سے پیش آتے تھے۔ یونین کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ اُن کا خلاء پورا نہیں ہوسکتا، میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اُن کی بقیہ زندگی صحت و تندرستی کے ساتھ گزارے اور بچوں کی خوشیاں نصیب کرے۔