پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ،دیگر کارروائیوں میں 28 گرفتار

130
کراچی (اسٹاف رپورٹر )گلستان جوہر میں پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلے میں دو ڈاکوؤں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ مدینہ کالونی کے علاقے لاسی محلہ میں پولیس نے سرچ پولیس کرکے درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا ناظم آباد پولیس نے اسٹریٹ کرمنل ماموں اور منشیات فروش باپ اور دو بیٹوں کو گرفتار کرلیا، پولیس نے چھاپوں اور مقابلوں میں منشیات فروشوں ،موٹرسائیکل لفٹرز اور اسٹیٹ کرمنلز سمیت 30ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعددو ڈکیت اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق گشت پر مامور پولیس اہلکاروں نے مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیا، ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی، پولیس نے جوابی فائرنگ کے بعد 2 ملزمان کوگرفتارکر کے اسلحہ برآمد کرلیاادھرمدینہ کالونی کے علاقے لاسی محلہ میں پولیس نے سرچ پولیس کے دوران  علاقے کے داخلی و خارجی راستے سیل گھر گھر تلاشی لی،  سرچ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری کے علاوہ لیڈی پولیس نے بھی حصہ لیا۔شاہ فیصل کالونی پولیس نے دو ملزم، سعود آباد پولیس نے دو ملزمان، شیرشاہ پولیس نے منشیات فروش شاکراور برانڈڈ کمپنیوں کے جعلی آئل بناکر فروخت کرنے والا ملزم مساجد علی کو گرفتار کرکے جعلی آئل کے 169کارٹن برآمد کرلیے ۔پاپوشنگر پولیس نے منشیات فروش حماد ولد امین کو، ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے5 منشیات فروشوں  کو، تیموریہ پولیس نے دو اسٹریٹ کریمنلز عبدالرحمن ولد محمد رفیق ، اریب ولد سعید محمد اور تین منشیات فروشوں  کو گرفتار کرلیا ،گبول ٹاؤن پولیس نے ملزم سلیم گلبہار، پولیس نے ملزم انور ولد ہاشم سومرو، خواجہ اجمیر نگری پولیس نے 2 ملزمان ،حیدری مارکیٹ پولیس نے موٹرسائیکل لفٹرکو ،گلبرگ پولیس نے منشیات فروش، سرسید پولیس نعیم ولد ملوک ولد افغانی اور شیر محمد ولد دوست محمد کو ناظم آبا د پولیس نے اسٹریٹ کریمنل جبکہ منشیات فروش یعقوب عرف سندھی اور اسکے دو بیٹوںکو گرفتار کرلیا۔