مرکنٹائل ایکس چینج میں12.8ارب روپے کے سودے

187

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز میٹلز، ا نرجی ، کوٹس اور انڈیکس کے12.8ارب روپے مالیت کے سودے ہو ئے جن کی مجموعی تعداد12,625رہی۔ سب سے زیادہ سود ے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 3.689 ارب روپے رہی جبکہ این ایس ڈی کیو100کے سودوں کی مالیت2.934 ارب روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 2.61 ارب روپے ، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.676 ارب روپے ،ڈی جے کے سودوں کی مالیت 795.080 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 510.720 ملین رو پے،پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 225.219 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 209.113 ملین روپے،ایس پی 500کے سودوں کی مالیت 149.354 ملین روپے ، کاپر کے سودوں کی مالیت 43.686 ملین رو پے اور جاپان ایکیوٹی کے سودوں کی مالیت 26.903 ملین روپے رہی۔